کورونا کے مثبت اثرات

Depiction of a True Muslim محلے میں ایک خاتون رہتی تھیں ۔پیشے کے اعتبار سے میڈیکل کالج میں لیکچرر تھیں ۔ انکے گھر کے ایک طرف ایک پی ایچ ڈی ڈاکٹر کا گھر تھا۔ گھر کے دوسری طرف ایک علامہ صاحب رہتے تھے۔ گھر کے سامنے سڑک کے دوسری طرف ایک علامہ ڈاکٹر رہتے تھے۔ انہوں نے پہلے الیکٹریکل انجینرنگ میں پی ایچ ڈی کی اور پھر آٹھ سال کا درس نظامی کا کورس کیا۔ یوں یہ دنیاوی علم کے ڈاکٹر اور دینی علم کے علامہ تھے۔ ایک روز خاتون کے گھر چوری ہو گئی۔ ہم بھی اماں کے ساتھ انکے ہاں افسوس کرنے چلے گئے۔ہماری موجودگی میں ہی پہلے علامہ صاحب آئے اُنسے افسوس کرنے کے لیے۔ کچھ دیر گفتگو کی اور کہا کے بی بی اللہ پاک کی یہی مرضی تھی۔ جو ہوتا ہے اُسکی مرضی سے ہوتا ہے۔اللہ پر یقین رکھیں اور گھر پر ائتل کرسی پھونک کر باہر جائیں تو گھر محفوظ رہتا ہے انکے جاتے ہی ڈاکٹر صاحب آ گئے۔ وہ بھی کچھ دیر باتیں کر کے تسلّی دینے کی کوشش کرتے رہے۔ اور جاتے ہوئے کہنے لگے آپ کے گھر کا لاک بڑی آسانی سے کھول لیا چور نے اس لیے چوری ہوئی۔ اچھے والے لاک لگوائیں۔ آپکو سیکورٹی کیمرے کی بھی ضر...