کی ‏میرے ‏قتل ‏کے ‏بعد ‏اُسنے ‏جفا ‏سے ‏توبہ

دنیا میں کسی بھی انسان کا نا حق خون بھے اور آپکے دل میں مظلوم کے لیے ہمدردی پیدا نہ ہو تو یہ باعث ندامت بات ہے۔ وہ خون چاہے آپکے مذہب سے مماثلت رکھتے کسی انسان کا ہو یا آپکے مخالف کسی منکر خدا کا۔ ظلم اور بربریت کی وجہ سے بہایا گیا خون ہر انسان سے مطالبہ کرتا ہے کے اسکے حق میں آواز اٹھائی جائے۔
یہ آواز ہر انسان کی استطاعت کے مطابق ہونی چاہئے۔ اگر آپ کسی ملک کے سر براہ ہیں اور یہ اخیتار رکھتے ہیں کے طاقت کے ذریعے ظالم کو روکیں تو آپکا فرض بنتا ہے کے اپنا پارٹ پلے کریں۔ اگر آپ کا اپنا ملک کمزور ہے تو ظلم کے خلاف عالمی رہنماؤں کو ساتھ ملا کر ظالم کو روکنے کے کوشش کریں۔
اگر آپ کوئی کاروباری شخصیت ہیں اور اللہ نے آپکو بہت مال سے نوازا ہے تو مظلوم کے لیے اپنا پیسہ خرچ کریں۔ اگر آپ میڈیا چینل کے مالک ہیں تو ظالم کے خلاف آواز بن کے پوری دنیا کو آگاہ کر دیں۔
 اگر آپ کو دنیا آپکی قابلیت کی وجہ سے جانتی ہے آپ علم کی دنیا میں اپنی فیلڈ کے بادشاہ ہیں تو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر تجزیہ اور کانفرنس کر کے مظلوم کا ساتھ دے دیں۔
اور اگر دنیا میں آپکو نوبل انعام یافتہ سمجھا جاتا ہے اور آپ کے ٹوئیٹ کو دنیا کے لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں تو آپ ظالم کے خلاف کھل کر ٹوئیٹ کریں۔ 
  انسانیت کا تقاضا ہے کے آپ ہر اُس طرح سے احتجاج کریں جس کپیسٹی میں آپ کے سکتے ہیں۔ 
ذرا سوچیں اگر کسی ملک کا لیڈر ظالم کے خلاف سڑک پر آ کر احتجاجی جلسہ کرے تو اسکو پبلک کی طرف سے کیسی تنقید سننے کو ملے گی۔ کیونکہ اسکی طاقت اسکی صلاحیت اسکے وسائل اس سے زیادہ بہتر طریقے سے مظلوم کے لیے آواز اٹھا سکتے تھے۔۔

اسی طرح اگر کوئی نوبل انعام یافتہ شخصیت جس کی آواز دنیا کے سربراہان سے لیکر دنیا کے امیر ترین آدمی سنتے ہوں جس کے الفاظ اسکے فالورز دلیل کے طور پر پیش کرتے ہوں، جس کے اندر اپنے تعلقات کو استعمال کر کے مظلوم کے لیے کمپین چلانے کی صلاحیت ہو، جس کو لوگ مستقبل میں دنیا کے سیاسی منظر نامے پر ایک لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہوں وہ اگر مظلوم کے حق میں اپنی صلاحیت قابلیت اور اپنے پوٹینشل کے پیمانے کے برعکس صرف سر سری سے الفاظ میں سپورٹ کر دے تو کیا یہ ظلم نہیں؟
کیا دنیا نے اب مظلوم بھی اپنے الگ الگ بنا رکھے ہیں۔ کیا مظلوم اگر خاص رنگ نسل مذہب سے ہو پھر ہی اسکے لیے ہمدردی رکھی جائے گی۔ کیا ہمارے تعلقات، ہمارے ذاتی فائدے نقصان کے مطابق ہم نے مظلوم چن رکھے ہیں۔
ایک طرف آپ لوگوں کے قتل پر قاتل کو قاتل کہیں دوسری طرف لوگوں کے قتل پر آپ قاتل کو حواس با ساختہ سمجھ کر قاتل نہ کہیں تو کیا یہ منافقت نہیں؟

Comments

  1. Such a nice article, you are so talented.

    ReplyDelete
  2. Casino Games - JDH Hub
    In the 김천 출장안마 same room, there's more table 군포 출장안마 games. 포천 출장샵 slots, table games, and video poker. The 이천 출장마사지 table game menu is identical. For example, the game selection above 거제 출장마사지 has two

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

فضائے بدر

ہائے ‏ہائے ‏عربی

یقین ‏کامل