سراغ زندگیِ

اچھا سنو، جب انسان کا مقصد بڑا ہوتا ہے نہ تو راستے کی چھوٹی مشکلات سے گھبرانا نھی چاہئے۔ اپنی زندگی کا ایک گول بناؤ۔ اس تک جانے کی لگن رکھو۔ بنا کسی گول کے زندگی کا سفر محض ایک مشقت ہے۔ ایسے سفر میں انسان لطف اندوز نھی ہو پاتا۔ جب منزل کا پتہ ہو تو انسان راستے کی مشکلات کا بھی حساب کتاب لگا لیتا ہے۔ جب تم ایک منزل کو ٹارگٹ کر کے زندگی بسر کرو گی تو تم لوگوں کے رویوں سے متاثر نہیں ہوا کرو گی۔ تمہاری آواز کے لہجے خود ہی بدل جائیں گے۔ اور زندگی میں انسان ایک مقصد وہ بناتا ہے جسکا اُسے خود کو فائدہ ہوتا ہے۔ جیسے ڈاکٹر بننا ہے لکھاری بننا ہے کاروباری بندہ بننا ھے۔ دوسرا مقصد انسان کا وہ ہونا چاہئے جس سے وہ لوگوں کو فائدہ پہنچا سکے۔ جو بنا کسی ذاتی فائدہ کے ہو۔ ایسا مقصد جو صرف اللہ کی مخلوق کے لیے ہو۔ جس سے نہ تو دل میں فائدے کی تمنّا ہو اور نہ دکھاوے کی۔ نہ لوگوں سے کوئی تعریف کی غرض ہو۔ وہ صرف اور صرف اللہ کی خاطر اُسکی مخلوق کے فائدے کے لیے ہو۔۔۔۔ مثال کے طور پر اللہ سے خواہش کرنا کے کے اتنا رزق دینا کے تیری مخلوق میں بانٹ سکوں۔ اتنا رزق دینا کے میرے شہر میں کوئی ب...