امربلمعروف

 کن کاموں میں لگے ہو 

بس جاو ماتھے ٹیکو عبادتیں کرو

تمھارا کیا کام نظام کے ساتھ

نا انصافی ہوتی رہے، ظالم حکمران بنتے رہیں، تم بس واقعہ کربلا پر ہر سال نوحہ کرتے رہو۔ تم کیوں امت کو یہ بتاتے ہو کہ امام نے تو ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کیا تھا۔تم بھی سب کی طرح سال میں ایک بار غم حسین کیا کرو اور بس۔

تم کیوں یہ بتاتے ہو کہ امام کا پیغام تھا کہ جہاں حق باطل کا معرکہ ہو وہاں حق کہ ساتھ ڈت جاو۔

تم کیوں حکمت والے دین کو اپنانے کی بات کرتے ہو۔ تم بھی جزباتی تقریروں والا دین اپنا لو۔ تم کیوں یہ بتاتے پھرتے ہو کہ اس شخص کا ساتھ دو جو حضور کی ناموس کی حفاظت کے لیے کفار کی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرتا تھا تم بھی بس سڑکوں پر جلاو گھیراو کر کے ناموس رسالت کی بات کرنے والوں کی صف میں شامل ہو جاو۔

تم کیوں بتاتے پھرتے ہو کہ اس شخص کا ساتھ دینا ضروری تھا جو امر بالمعروف کی تشریح باقی سب ملاوں سے مختلف کرتا تھا۔ جو کہتا تھا کہ اگر حکمران بدنیت ہو وعدہ خلاف ہو کرپٹ ہو اسکا ساتھ نہ دو۔ یہ بھی امربلمعروف ہے۔

تم بھی امربلمعروف کی تشریح بس یہ کرو کہ کسی کو نماز کا کہہ دینا ہی امربلمعروف ہے۔ کسی کو داڑھی رکھنے کا کہنا ھی امربلمعروف ہے۔ عورت کے دایرہ کار کا بتا دینا ھی امربلمعروف ھے۔

تم کیوں بتاتے پھرتے ہو کہ امربلمعروف میں کرپٹ اشرافیہ کو حاکم بننے سے روکنے کا بھی درس شامل ہے۔

وہ جو شخص مدینے کی ریاست بنانے کی عملی جدوجہد کرتا تھا تم کیوں اس پاگل کی ہاں میں ہاں ملاتے ہو تم بھی ان عبادت گزاروں میں شامل ھو جاو جو تہجد کی نمازوں میں مدینے کے لیے روتے ضرور ہیں لیکن مدینے کے اصولوں پر ایک ریاست بنانے والے کی مخالفت کرتے ھیں۔ 

تم کیوں مشکل راستے پر چل کر حضرت عمر جیسے عدل انصاف کے قانون کے لیے جدوجہد کرنے والے کا ساتھ دینے کی بات کرتے ھو۔ جاو سکون سے ٹھنڈے اے سی میں بیٹھ کر اسلامی نظام کی تمنا کرنے والوں کی صف میں شامل ھو جاو۔


لیکن یاد رہے 


اگر ایک دفعہ تم نے بہتر حکمران چننے کا موقع گنوا دیا تو ہر سال سڑکوں پر احتجاج کر کر کے ھی ناموس رسالت کی بات کرتے رہ جاو گے اور وہی کرپٹ اشرافیہ حکمران ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

فضائے بدر

ہائے ‏ہائے ‏عربی

یقین ‏کامل