یونیورسٹی والوں کے نام اہم پیغام۔

کون سا مولانا ہے جو کہتا ہے اللہ کی راہ پر چلنا آسان ہے۔ اسے شرح صدر نھی حاصل شاید۔ لوگوں کو ساتھ لگانے کے لیے دین کا وہ رخ مت دکھائیں کے لوگ دین سے باغی ہو جائیں۔ ظاہر ہے جسکو آپ یہ کے کر دین پر لائے تھے کے سب مسئلےحل ہو جائیں گے وہ جب آزمائشیں دیکھیے گا تو سمبھل نھی پائے گا۔ اللہ کی راہ کے مسافر کو ہی تو اصل قربانی دینا پڑتا ہے۔ حضور کی زندگی کا مطالعہ کر لیں تو بات واضح ہو جاتی ہے۔ تبلیغ سے پہلے لوگ صادق امین پکارتے تھے۔ مکہ کے معززین میں شمار کرتے تھے۔ جب دعوت تبلیغ کا کام شروع کیا تو وہی لوگ جادو گر کہنے لگے۔ ذرا غور تو کریں آپکو پیار دینے والے آپکے ساتھ وقت گزارنے والے آپکی ذرا سی مصیبت پر آپکے لئے کٹ مرنے والے جب آپکو پتھر مارنا شروع کے دیں تو کیسا محسوس ہوتا ہے۔ صحابہ کا دین اسلام قبول کرنے کے بعد کی زندگی کی اذیت کا مطالعہ کریں آپکو پتہ لگ جائے گا کے گرم پتھروں پر لیٹ کر احد احد کا نارا لگانا کتنا مشکل ہے۔ چلیں آپ کی یہ بات بھی مان لی کے وہ تو بڑے لوگ تھے اسلام کا ابتدائی دور تھا۔ اج کی مثال اٹھا کر دیکھ لیں۔ جب آپ دین کے راستے پر چلنے شروع کرتے ہیں سب سے پہلے...