اپنی راے بنائیں۔
کامیاب انسان کی نشانیوں میں ایک یہ ہے کہ انکی رائے ہوتی ہے۔ وہ ہر معاملے پر اپنا ایک موقف اپنی ایک سوچ رکھتے ہیں۔ کسی بھی بات پر وہ آپکو ہواؤں میں تیر چلاتے نظر نھی آئیں گے۔ مجھے نھی پتہ، میں نے اس پر غور نہیں کیا، مجھے اس چیز کا شوق نھی، یہ سب جواب ایک لمٹ تک ہوں تو آپکی شخصیت پر اثر نہیں ڈالتے. لیکن اگر زیادہ تر موقعوں پر آپ لوگوں کو ایک مدلل رائے کی بجائے ایسے فقروں کے پیچھے چھپتے دکھائی دیں گے تو لوگ آپکی بات سننا، آپ سے مشورہ لینا چھوڑ دیں گے۔ اور جس دن لوگوں کا اعتماد آپ سے اٹھ گیا اس دِن سے آپکی ورتھ،آپکا وقار، اور آپکی قابلیت سب گرتی جائے گی۔ جس بندے سے لوگ بات کرنا چھوڑ دیں اسکے پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔ اس لیے جذباتی فقروں کی وجہ سے اپنا مزاج نہ بدلیں۔ مزاج ایسا رکھیں کے لوگ آپکے پاس بیٹھنا ،آپ کی بات سننا، آپ سے مشورہ لینا پسند کریں۔ اُنہیں لگے کے آپکی بات میں وزن ہوتا ہے۔ ایسا تب ہی ممکن ہے جب اُنہیں آپکی رائے سے کوئی فائدہ پہنچے گا۔ اکثر لوگوں کو اپنے ارد گرد کی خبر نہیں ہوتی۔آپ کسی سماجی موضوع پر اُن سے بات کریں وہ یا تو کام علمی کا مظاہرہ کریں گے اور ا...