Posts

Showing posts from October, 2021

اسے بچا لو

یہ اپنی مرضی سے نھی سوچتا، اس لیے گمراہ ہے یہ دشمنوں سے ملکر سوچتا ہے، اس لیے گمراہ ہے وہ جو پہلے اپنے انجام کو پہنچ گئے تھے یہ انکے نقش پر چلتا ہے، اس لیے گمراہ ہے اسے بتایا بھی تھا کے حق کا ساتھ دو مگر یہ اپنی ہی سنتا ہے،اس لیے گمراہ ہے یہ پوچھتا ہی نھی کے امن کیسے اے گا یہ امن کے دشمنوں سے ملتا ہے، اس لیے گمراہ ہے اسے یقین دلایا تھا کے ہم خیرخا ہیں تمہارے مگر یہ فریبی ہی چُنتا ہے،اس لیے گمراہ ہے سوال کرتا ہے دیوانہ ہماری محب وطنی پر یہ محب وطنوں سے جدا ہے،اس لیے گمراہ ہے

تنقید براے تنقید۔

 اس ملک کا ہر شخص اگر تنقید براے تنقید کی بجاے مخلصانہ راے دینا شروع کر دے تو شاید ریاست مدینہ کی بنیاد خود ہی ڈل جاے۔ مگر مجال ہے کہ مذہبی شخص کبھی لبرل بندے کی کسی صحیح بات کو صحیح کہہ دے یا کوی لبرل انسان کبھی مذھبی انسان کی اچھی بات کی تعریف کر دے۔ اقلیت کے ساتھ جب برا ہوتا ہے اور لبرل طبقہ انکی اواز بنتا ہےتو مذہبی لوگ یک ذبان ہو کر اسے اسلام کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔ ورک انوایرمنٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر جب جائز  اواز اٹھتی ہے  تو شدیش مذھبی افراد کہتے ہیں کہ عورت گھر کی زینت ہے وہ باہر نکلے گی تو ایسا ہو گا اسے باہر مردوں کہ ساتھ کام نہیں کرنا چاہے۔  کچھ ایسی ہی مثال مذھب سے شدید بیزار پرویز صاحب کی ہے۔ انہوں نے قسم کھا رکھی ہے کہ ہر اس شخص کے خلاف لکھنا ہے جو مذھب سے لگاو رکھتا ہے۔ حیران مت ہویے۔ علامہ اقبال کی مخالفت میں انہوں نے پورے لیکچر دے رکھے ہیں جو میں خود سن چکا ہوں۔ عمران خان کی مخالفت میں یہ جتنا میڈیا میں دکھای دیتے ہیں اسکی وجہ بھی عمران کی مزھبی سوچ ہے۔ عمران جب بات کرتا ہے ریاست مدینہ کی تو اسکا مطلب یہ ھوتا ہے کہ ایسی ریاست جہاں عورت کا اس...