کی میرے قتل کے بعد اُسنے جفا سے توبہ

دنیا میں کسی بھی انسان کا نا حق خون بھے اور آپکے دل میں مظلوم کے لیے ہمدردی پیدا نہ ہو تو یہ باعث ندامت بات ہے۔ وہ خون چاہے آپکے مذہب سے مماثلت رکھتے کسی انسان کا ہو یا آپکے مخالف کسی منکر خدا کا۔ ظلم اور بربریت کی وجہ سے بہایا گیا خون ہر انسان سے مطالبہ کرتا ہے کے اسکے حق میں آواز اٹھائی جائے۔ یہ آواز ہر انسان کی استطاعت کے مطابق ہونی چاہئے۔ اگر آپ کسی ملک کے سر براہ ہیں اور یہ اخیتار رکھتے ہیں کے طاقت کے ذریعے ظالم کو روکیں تو آپکا فرض بنتا ہے کے اپنا پارٹ پلے کریں۔ اگر آپ کا اپنا ملک کمزور ہے تو ظلم کے خلاف عالمی رہنماؤں کو ساتھ ملا کر ظالم کو روکنے کے کوشش کریں۔ اگر آپ کوئی کاروباری شخصیت ہیں اور اللہ نے آپکو بہت مال سے نوازا ہے تو مظلوم کے لیے اپنا پیسہ خرچ کریں۔ اگر آپ میڈیا چینل کے مالک ہیں تو ظالم کے خلاف آواز بن کے پوری دنیا کو آگاہ کر دیں۔ اگر آپ کو دنیا آپکی قابلیت کی وجہ سے جانتی ہے آپ علم کی دنیا میں اپنی فیلڈ کے بادشاہ ہیں تو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر تجزیہ اور کانفرنس کر کے مظلوم کا ساتھ دے دیں۔ اور اگر دنیا میں آپکو نوبل انعام یافتہ سمجھا جاتا ہے اور آپ کے...