Posts

Showing posts from 2023

واقعہ کربلا اور بایسویں صدی

واقعہ کربلا میں نواسہ رسول کو شہید کر دیا گیا۔اسکی جتنی مزمت کی جاے کم ہےلیکن کیا صرف مزمت کر دینا کافی ہے۔ تاریخ اسلام کے اتنے بڑے واقعہ میں کیا مزمت کے سوا کچھ نہیں؟  مساجد میں ممبر سے ہر سال تقاریر میں یہ بتایا جاتا ہے کہ مولا حسین اور سب گھر والوں پر پانی بند کر دیا گیا، ننھے بچوں کو شہید کر دیا گیا، نیزوں اور تیروں کا استعمال کیا گیا، شہدا کے سر تن سے جدا کر کے یزید کو پیش کیے گئے، خواتین سے عزت سے پیش نہیں آیا گیا- اسکے علاوہ اور بھی بہت سے مظالم کی داستاں موجود ہیں اور برحق ہیں۔ جس سے نہتے اہل بیت پر ہوۓ ظلم  پر دل دکھتا ہے اور خون کے آنسو بھی روتا ہے۔ اور سوشل میڈیا پر عاشورہ کے دن کی عبادات کرنے، نفلی روزہ رکھنے اور کھانے تقسیم کرنے کے بارے میں احادیث کو شیئر کیاجاتا ہے۔  یہ سب اپنی جگہ بلکل درست ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اتنی عظیم قربانی محض یہی معنی رکھتی ہے یا اس میں تربیت کا بھی کچھ سامان ہے؟ کربلا کے پیچھے اصل محرکات کو جاننے کی کوشش کیوں نہیں کی جاتی؟ کیوں ممبر سے یہ نہیں بتایا جاتا کہ خلاف راشدہ کیسے ختم ہوی، کیسے یزید تخت نشین ہوا؟ کیسے صحابہ کے ز...