امربلمعروف
کن کاموں میں لگے ہو بس جاو ماتھے ٹیکو عبادتیں کرو تمھارا کیا کام نظام کے ساتھ نا انصافی ہوتی رہے، ظالم حکمران بنتے رہیں، تم بس واقعہ کربلا پر ہر سال نوحہ کرتے رہو۔ تم کیوں امت کو یہ بتاتے ہو کہ امام نے تو ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کیا تھا۔تم بھی سب کی طرح سال میں ایک بار غم حسین کیا کرو اور بس۔ تم کیوں یہ بتاتے ہو کہ امام کا پیغام تھا کہ جہاں حق باطل کا معرکہ ہو وہاں حق کہ ساتھ ڈت جاو۔ تم کیوں حکمت والے دین کو اپنانے کی بات کرتے ہو۔ تم بھی جزباتی تقریروں والا دین اپنا لو۔ تم کیوں یہ بتاتے پھرتے ہو کہ اس شخص کا ساتھ دو جو حضور کی ناموس کی حفاظت کے لیے کفار کی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرتا تھا تم بھی بس سڑکوں پر جلاو گھیراو کر کے ناموس رسالت کی بات کرنے والوں کی صف میں شامل ہو جاو۔ تم کیوں بتاتے پھرتے ہو کہ اس شخص کا ساتھ دینا ضروری تھا جو امر بالمعروف کی تشریح باقی سب ملاوں سے مختلف کرتا تھا۔ جو کہتا تھا کہ اگر حکمران بدنیت ہو وعدہ خلاف ہو کرپٹ ہو اسکا ساتھ نہ دو۔ یہ بھی امربلمعروف ہے۔ تم بھی امربلمعروف کی تشریح بس یہ کرو کہ کسی کو نماز کا کہہ دینا ہی امربلمعروف ہے۔ کسی...