Posts

Showing posts from March, 2022

اقامت دین

جب بھی دو لوگ ایک جگہ اکٹھے رہتے ہیں انہیں اپنے معاملات کے لیے کسی اصول کی ضرورت پڑتی ہے۔ جیسے میاں بیوی کی مثال لیں تو ایک گھر کی ذمہ داری پوری کرتا ہے تو دوسرا پارٹنر باھر کے کام کا ذمہ لیتا ہے۔ اور ایکدوسرے کا خیال رکھ کر وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔ امدنی کہ اندر دونوں برابر خرچہ کرتے ہیں۔ یہ نھی ہوتا کہ شوہر آمدنی میں سے خود اچھے کپڑے خرید لے اور پیچھے اتنے پیسے بھی نہ بچیں کہ عورت کھانا کھا سکے نہ ھی عورت اپنے بننے سورنے پر اتنے پیسے لگاتی کہ شوھر کہ لیے دوایاں خریدنے کہ پیسے نہ بچیں۔ اور نہ میاں بیوی وسائل کا ایسے استعمال کرتے ہیں کہ بچوں کہ لیے کچھ نہ بچے۔ اگر دونوں پارٹنرز میں سے ایک بھی دوسرے کا خیال کرنا بند کر دے تو وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم شروع ہو جاتی ہے اور انتشار پھیلنے لگتا ہے۔ اگر شوہر کو دوستوں کہ ساتھ آوٹنگ زیادہ اھم لگنے لگے اور گھر والوں کہ لیے بنیادی ضرورت کہ پیسے نہ بچیں تو پھر ایک بغاوت جنم لیتی ہے۔ اور انتہای کشیدگی کے عالم میں ہاتھا پائ اور پھر علحیدگی تک بات آ جاتی ہے۔ الغرض ذمہ داری کا تعین کر کے کچھ اصول بنا کر ذندگی گزاری جاتی ہے۔ بنا اصول کہ پر امن زن...