ہائے ہائے عربی

انگریزی سیکھ لو کیونکہ دنیا کے ساتھ چلنا ھے اور دنیا کی سپر پاور یہ بھاشا بولتی ھے۔ یے موقف اکثر سننے کو ملتا ھے۔ ملک کا بہت زیادہ پڑھا لکھا طبقہ اکثر اس کی حمایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔ دوسری طرف ایک طبقہ ہے جو شاید کم روشن خیال تصور کیا جاتا ہے جو انگریزی کو محض ایک زبان سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا۔اور انکی طرف سے کہا جاتا ہے کے کل کو چائنا سپر پاور بن گیا تو کیا ہم چائنیز سیکھنے پر لگ جائیں۔ اس لیے قوم کو اپنا تشخص برقرار رکھنا چاہئے اور انگریزی کو محض ایک زبان کے طور پر پڑھیں اور ضرورت جتنی سیکھیں اور بولیں. یہ دونوں دلیل اپنی جگہ سچ ہیں۔ ہر انسان کی انفرادی سوچ ہے لہٰذا اس طرح کا اختلاف رکھنا کوئی بری بات نہیں. لیکن انسان کا چیزوں کو پرکھنے کا معیار ایک جیسا ہونا چاہئے. ابھی پاکستان میں بچوں کو عربی زبان پڑھانے کا بل پاس ھوا تو انگریزی سے لگاؤ رکھنے والے طبقہ کی طرف سے تنقید کے نشتر چل نکلے۔اس کی مخالفت میں طرح طرح کی منطق پیش کی گئی۔ کہا گیا کہ قومیں ایسے ترقی نہیں کرتیں۔عربی جن کی زبان ہے وہ کونسا عربی کی وجہ سے بہتر مسلمان بن گئے۔ ...