خود شناسی

خود آگاہی کے راستے پر چل نکلنے والے کو اپنی زندگی میں پیش انے والے سب مسائل کا ادراک، اُنکی وجہ، اور اُن مسایل سے نکلنے کا حل پتہ ہوتا ہے۔ اب آگلی منزل ہوتی ہے عمل کی۔ طریقہ کار کی۔ آغاز کرنے کی۔ یہ اصل مشکل مرحلہ ہے۔ اسکی مثال ایسے ہے جیسے کسی کو اُسکی جسمانی بیماری کی وجہ پتہ لگ جائے، دوائی خرید کر لے ائے اور اُسے فریج میں لا کر رکھ دے اور پھر بیڈ پر لیٹ جائے۔ اب جب تک خود اٹھ کے دوائی کو اسکے مقرر کیے ہوئے وقت پر نھی کھائے گا ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اور بیماری کی شدّت بیڈ سے اٹھنے نھی دیتی۔ اسی طرح خود آگاہی کی مثال ہے۔ خود آگاہی کے عمل سے پتہ لگ گیا کے زندگی میں وقت کا ضیاع ایسی بیماری ہے جسکی وجہ سے زندگی میں سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے۔ معلومات میں اضافہ نھی ہوتا۔ غیر ضروری سرگرمیوں کی وجہ سے نئی نئی کارآمد چیزیں نھی سیکھ پاتے۔ مزید تحقیق کی تو پتہ لگا کے اسکا علاج ہے کے زندگی سے انرجی ڈرین کرنے ولی سرگرمیاں ختم کی جائیں۔ فیسبوک پر بحث مباحثہ ختم کیا جائے۔ یوٹیوب پر وقت کو ضائع کرنے والی انٹرٹنمںٹ ویڈیو دیکھنا ختم کیا جائے۔ کوئی کتاب پڑھنی شروع کی جائے۔...