Posts

Showing posts from July, 2020

یقین ‏کامل

Image
زندگی میں مایوسی سی بچانے والی جہاں بےپناہ چیزیں ہیں وہاں ایک اللہ کی طرف سے معجزہ ہونے پر یقین رکھنا ہے۔ بلکہ یوں کہیں خالی یقین نہیں یقین کامل ہونا ہے۔ انسان محنتی ہے۔ محنت کرتا ہے۔ کبھی نتائج اچھے ملتے ہیں کبھی ناکامی ہوتی ہے۔ یہ نارمل عمل ہے۔ مایوسی وہاں اتی ہے جب انسان ہر محنت کے عوض صرف کامیابی ہی فرض کر لیتا ہے۔  حالاں کہ ہماری ناکامی جہاں ایک طرف ہمیں سبق دیتی ہے وہیں دوسروں کے لیے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ زندگی میں اگر دوسروں کی مثالیں نہ ہوں تو شاید انسان کے لیے سیکھنے کا عمل بہت سُست ہو جائے۔  جب بھی کسی کام کو کرنے کا خیال اتا ہے تو انسان اس کے اچھے برے نتائج سوچتا ہے۔ کس نے کیسے اس کام کو کرنے کی کوشش کی وہ کیوں ناکام ہوا یا اُسے کیوں فائدہ ہوا۔ یہ سب تجربے ہمیں سیکھنے کا موقع اور کامیاب ہونے کا ہنر بتاتے ہیں۔ جب زندگی میں سب اچھا چلنے لگے تو انسان کی زبان پر شکر کا ترانہ بنا چاہئے۔ اور ناکامی کی صورت میں توکل کا۔ یہ بڑا اہم موڑ ہے۔ ناکامی کی صورت میں اگر زبان پر شکوے آ گئے کے میں نے تو محنت کی تھی پتہ نھی کیوں نھی کاروبار چلا، پتہ نہی...